رسائی کے لنکس

اسرائیل کی غزہ میں فضائی کارروائی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ تازہ ترین واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب کہ یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث صورتحال پہلے ہی انتہائی کشیدہ ہو چلی ہے۔

اسرائیل نے اپنے جنوبی علاقے میں راکٹ باری کے بعد ہفتہ کو غزہ کی پٹی میں عسکریت پسندوں کے اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں۔

حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ لڑاکا طیاروں سے جن دو تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ان کا تعلق عسکریت پسند گروپ حماس سے تھا۔

ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

جمعہ کو دیر گئے غزہ سے اسرائیلی علاقے میں کم ازکم دو راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک بس پر گرا لیکن اس سے کوئی شخص ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔

دوسرا راکٹ میزائل دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی "روئٹرز" کے مطابق ایک راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش کے حامی فلسطینی گروہ نے قبول کی۔

یہ تازہ ترین واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب کہ یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث صورتحال پہلے ہی انتہائی کشیدہ ہو چلی ہے۔

جمعہ کو ہونے والی جھڑپیں قدیمی شہر کے باہر تک پھیل گئیں جن میں آٹھ فلسطینی اور ایک اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

مغربی کنارے میں جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی پولیس نے ان پر پتھراؤ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا۔

فلسطین کے ہلال احمر کا کہنا تھا کہ آٹھ فلسطینی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG