رسائی کے لنکس

اسرائیل کی شام میں فضائی کارروائی


وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا کہ یہ فضائی کارروائیاں ایک واضح پیغام ہے کہ اسرائیل شام کے اندر سے ہونے والے حملوں کا ذمہ دار شامی حکومت کو قرار دیتا ہے۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کو شامی توپ خانے کے خلاف فضائی کارروائی کی جس کے بارے میں فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک روز قبل راکٹ داغے جانے کے ردعمل میں کی گئی۔

وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا کہ یہ فضائی کارروائیاں ایک واضح پیغام ہے کہ اسرائیل شام کے اندر سے ہونے والے حملوں کا ذمہ دار شامی حکومت کو قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم اسرائیلی علاقے کی طرف کی جانے والی فائرنگ کو یا ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے اور جس کا ہم سختی سے پرعزم جواب دیں گے"۔

منگل کو ہونے والے راکٹ حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور جانی نقصان کے متعلق بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیل نے شام کی چار سالہ خانہ جنگی کے دوران کئی فضائی کارروائیاں کی ہیں اگرچہ فوج نے شازو نادر ہی ان کی تصدیق کی ہے۔

18 جنوری کو ہونے والی ایک مبینہ اسرائیلی فضائی کارروائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک جنرل اور لبنان کے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے چھ ارکان ہلاک ہو گئے تھے جو شامی صدر بشار الاسد کے حمایتی تھے۔

XS
SM
MD
LG