رسائی کے لنکس

اسرائیل سے سفارتی تعلقات کا ابھی کوئی ارادہ نہیں:بنگلہ دیشی وزیرِخارجہ


بنگلہ دیش کی وزیرِ خارجہ دیپو مونی
بنگلہ دیش کی وزیرِ خارجہ دیپو مونی

بنگلہ دیش کی وزیرِ خارجہ دیپومونی نے جمعے کے دِن یہ واضح کر دیا کہ ڈھاکہ نے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، حالانکہ اُن کا ملک دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستی کا خواہاں ہے۔

مونی نےیہ بات لندن میں بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی پر منعقد کیے گئے ایک سمینار میں کہی۔

ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے اُن کا یہ بیان جاری کرتے ہوئے اُن کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ بنگلہ دیش مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار نبھاتا رہے گا۔

بنگلہ دیشی وزیرِ خارجہ نے اپنے ملک کے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش فلسطینیوں کی مکمل طور پر حمایت جاری رکھے گا۔

بیشتر مسلم ممالک کی مانند بنگلہ دیش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی رشتہ قائم نہیں کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل دنیا کا پہلا ملک تھا جِس نے بنگلہ دیش کو تسلیم کیا تھا۔

بنگلہ دیش کی حکومت 1971ء کے جنگی مجرموں پر مقدمہ چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔

وزیرِ خارجہ مونی نے اِس بات کی تردید کردی کہ پاکستان اور سعودی عرب یہ مقدمہ رکوانے کے لیے ڈھاکہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG