رسائی کے لنکس

تل ابیب دھماکے میں 10 زخمی، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری


دھماکے کے زخمی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے
دھماکے کے زخمی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ اور ساتھ ہی جنگ بندی کی عالمی کوششیں بھی جاری ہیں۔

اسرائیل کے تجارتی شہر تل ابیب کے مرکز میں بدھ کو ایک بم دھماکے میں کم از کم دس افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ بم حملے کا نشانہ ایک بس تھی جس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
طبی حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں تین کو شدید چوٹیں آئیں۔

وزیراعظم بنجیمن نیتن یاہو کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’’بس پر بم دھماکا تل ابیب کے مرکزی علاقے میں ہوا اور یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا۔ زیادہ تر زخمیوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔‘‘

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ اور ساتھ ہی جنگ بندی کی عالمی کوششیں بھی جاری ہیں۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فلسطینی صدر محمود عباس سے رملہ میں ملاقات کی۔ محمود عباس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، اردن اور امریکہ کے ساتھ مل کر اس تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل یروشلم میں اسرائیلی قیادت سے ملاقات سے پہلے امریکہ کی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن نے بدھ کو رملہ میں فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
XS
SM
MD
LG