رسائی کے لنکس

اسرائیلی سفارتی عملے پر بم حملے


اسرائیلی سفارتی عملے پر بم حملے
اسرائیلی سفارتی عملے پر بم حملے

بھارت اور جارجیا میں اسرائیلی سفارتی عملے کو پیر کے روز بموں سے نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ نئی دہلی میں اس کے سفارتخانے کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جب کہ جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں اسرائیلی سفارتخانے کے ملازم کی گاڑی سے ایک بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

اسرائیل نے حزب اللہ کے لبنانی گوریلا شدت پسندوں کے منصوبہ ساز عماد مغنیہ کی برسی کے تناظر میں پوری دنیا میں اپنے سفارتخانوں کی سکیورٹی بڑھا رکھی تھی۔

ایران کا حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ دمشق میں 2008ء میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی مغنیہ کی ہلاکت کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG