رسائی کے لنکس

اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ، ایک نوجوان ہلاک


اسرائیل اور مصر کے سرحدی علاقے میں جمعرات کو ایک مسافر بس اور گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
اسرائیل اور مصر کے سرحدی علاقے میں جمعرات کو ایک مسافر بس اور گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری سے ایک نوجوان ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہو گئے۔

فلسطینی حکام اور شہریوں نے بتایا کہ جمعہ کو علی الصباح غزہ میں تین دھماکے ہوئے۔

اسرائیل کی جانب سے یہ فضائی کارروائی مصر کی سرحد کے قریب ہونے والے حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی جن میں کم از کم آٹھ اسرائیلی شہری ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیلی افواج نے اسلامی گروپ حماس کے زیر استعمال ٹھکانوں پر اضافی حملوں کی اطلاعات کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مختلف حملوں میں کم از کم 10 فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ یہ افراد اسرائیل اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے میں منظم حملوں میں ملوث تھے۔

XS
SM
MD
LG