رسائی کے لنکس

مصر اور اسرائیل میں زبردست طوفانِ باد و باراں، سات افراد ہلاک


مصر اور اسرائیل میں زبردست طوفانِ باد و باراں، سات افراد ہلاک
مصر اور اسرائیل میں زبردست طوفانِ باد و باراں، سات افراد ہلاک

مصر اور اسرائیل کے کچھ علاقوں میں پیر کے روز غیر معمولی طور پر شدید بارش کے طوفان میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

مصر کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک برطانوی سیاح اُس وقت ہلاک ہو گیا جب طوفان کے دوران اُس کی بادبانی کشتی دریائے نِیل میں اُلٹ گئى۔ جنوبی مصر کے شہر اَسوان میں پولیس نے کہا ہے کہ باد و باراں کے طوفان میں دو افراد ہلاک ہو گئے اور اچانک آنے والے سیلاب میں درجنوں کچّے مکان بہہ گئے۔

جزیہ نما سینائى میں تیز ہواؤ ں اور اچانک سیلابوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے، سڑکیں اور بند تباہ ہو گئے اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئى۔ شرم الشّیخ کے ہوائى اڈے پر ایک عورت بھی ہلاک ہو گئى۔

جنوبی اسرائیل میں ایک عورت اُس وقت ڈوب کر ہلاک ہوئى، جب سیلاب کا ریلا اُس کی کار کو بہا کر لے گیا۔

طوفان کی وجہ سے اسرائیل نے اُردن اور مصر کے ساتھ اپنی سرحدی گزرگاہوں کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

XS
SM
MD
LG