رسائی کے لنکس

اسرائیل: حراستی مرکز کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ


اسرائیل: حراستی مرکز کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ
اسرائیل: حراستی مرکز کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ

ایک ہزار سے زیادہ افراد نے جمعے کے روز تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے اس منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا، جس کے تحت مصر سے غیر قانونی طورپر اسرائیل داخل ہونے والے پناہ گزینوں کے لیے ایک بڑا حراستی مرکز تعمیر کیا جائے گا۔

مظاہرین نے، جن میں پناہ گزین بھی شامل تھے، نعرے لگائے اور بینر لہرائے ۔پناہ گزینوں کی اکثریت افریقی ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور اسرائیلی سکولوں میں زیر تعلیم بچوں پر مشتمل تھی۔

اسرائیلی کابینہ نےنومبر میں جنوبی اسرائیل میں ایک حراستی مرکز بنانے کی منظوری دی تھی۔ یہ منصوبہ ایک ہفتہ قبل اس وقت منظر عام پر آیا جب اسرائیل نے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کے لیے مصر کے ساتھ لگنے سرحد کے ایک حصے پر باڑ کی تعمیر شروع کی۔

وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن اسرائیل میں روزگار کے مواقعوں اور ملک امتیازی حیثیت کے لیے ایک خطرہ ہیں۔

تاہم ، حراستی مرکز کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس کارروائی کا اعادہ ہے جو دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن نازیوں نے یہودیوں کو محصور کرنے کےمراکز کی شکل میں کی تھی۔

بدھ کے روز تل ابیب میں کئی سو افراد نے غیر ملکی مزوروں اور اپنے علاقے میں پناہ گزینوں کی موجودگی کے خلاف مظاہرہ کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG