رسائی کے لنکس

اسرائیل: جاسوسی کے شبے میں سابقہ فوجی نظر بند


اسرائیل: جاسوسی کے شبے میں سابقہ فوجی نظر بند
اسرائیل: جاسوسی کے شبے میں سابقہ فوجی نظر بند

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ حکام نے ایک مقامی اخبار کو مبینہ طورپر فوجی دستاویزات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے شبے میں ایک سابقہ فوجی کو گھر پر نظر بند کردیا ہے۔

23 سالہ سابقہ فوجی اینت کام پر 2005ء سے2007 ء کے دوران اپنی فوجی ملازمت کے دوران دو ہزار سے زیادہ فوجی دستاویزات چرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں سے سات سو انتہائی خفیہ نوعیت کی تھیں۔

اسرائیلی عہدے داروں کو شبہ ہے کہ کام نے فوجی فائلیں 2008ء میں اخبار ہارٹز کے اسرائیلی رپورٹر اوری بلاؤ کو منتقل کی تھیں۔

بلاؤ پر شبہ ہے کہ اس نے وہ دستاویزات 2008ء کی اس رپورٹ کے لیے استعمال کیں تھیں جس میں اسرائیلی فوج پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے ان فلسطینی عسکریت پسندوں کو، جنہیں گرفتار کیا جاسکتاتھا، قتل کرکے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی۔

کام کے وکیل نے اویگ ڈور فیلڈ مین نے کہا ہے کہ انہوں نے اخلاقی حوالے سے یہ کام کیا تھا اور ان کا اسرائیلی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

اگر ان پر جاسوسی کا الزام ثابت ہوگیا تو انہیں عمر قید ہوسکتی ہے۔



XS
SM
MD
LG