رسائی کے لنکس

اسرائیل میں آگ قابو میں،41افراد ہلاک

اسرائیل میں آگ قابو میں،41افراد ہلاک
اسرائیل میں آگ قابو میں،41افراد ہلاک

اسرائیل میں تین دن پہلے شروع ہونے والی آگ میں 41افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں گھر جال کر راکھ ہو گئے ہیں۔ آگ کی وجہ سے علاقے کے تقریباً سترہ ہزار افراد کو گھر خالی کرنے پڑے اور انہیں ٕمحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔اس آگ کی وجہ سے پانچ ہزار ہیکٹرز پر مشتعمل کرمل کے جنگلات خاکستر ہو گئے ہیں۔

شمالی اسرائیل میں جمعرات کو جنگل میں لگنے والی تباہ کن آگ پر قابو پا لیا گیا ہے مگر اسرائیل کے وزیر داخلہ پر آگ پر قابو پانے کے لئے بروقت اور مناسب اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

اسرائیل میں تین دن پہلے شروع ہونے والی آگ میں 41افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں گھر جال کر راکھ ہو گئے ہیں۔ آگ کی وجہ سے علاقے کے تقریباً سترہ ہزار افراد کو گھر خالی کرنے پڑے اور انہیں ٕمحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔اس آگ کی وجہ سے پانچ ہزار ہیکٹرز پر مشتعمل کرمل کے جنگلات خاکستر ہو گئے ہیں۔

آگ کو کنٹرول کرنے کے لئے جمعے کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتنیاہو نے عالمی برادی سے مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد تقریباً 20ممالک سے آگ بجھانے والا عملہ اسرائیل کی مدد کو پہنچا تھا۔ آگ بجھانے کی کوششوں میں امریکہ کے ایک بوئنگ 747ہوائی جہاز نے بھی حصہ لیا جسے ‘سپر ٹینکر’ کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی نے بھی آگ بجھانے کے تین فائر انجن اور عملہ مدد کے لئے اسرائیل بھیجا۔

سرکاری حکام کا خیال ہے کہ یہ آگ لاپرواہی سے لگی ہے اور انہوں نے تفتیش کے لئے دو نوجوان لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ متعلقہ عہدیدار بروقت آگ پر قابو پانے میں ناکامی کے پیش نظر اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں اور اس حوالے سے سب سے زیادہ دباؤ وزیر داخلہ ایلی یشاعی پر ہے۔

XS
SM
MD
LG