رسائی کے لنکس

اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر حملہ


اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر حملہ
اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر حملہ

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بقول اس کے، ہتھیاروں کے ایک ذخیرے پر حملہ کیا ہے۔

یہ حملہ غزہ میں قائم فلسطیی عسکریت پسندوں کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں منگل کو دیر گئے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے نزدیک اسلحے کے مشتبہ گودام پر حملہ کیا۔ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا اس حملے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

اس سے قبل منگل ہی کے روز عسکریت پسندوں نے اسرائیلی شہر اشکیلون کے قریب ساحل پر ایک راکٹ فائر کیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غزہ کے عسکریت پسندوں نے حالیہ دنوں میں اسرائیل پر کئی راکٹ داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے حماس کے جنگ جوؤں نے کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG