رسائی کے لنکس

اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں سے نامناسب سلوک کا الزام


اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں سے نامناسب سلوک کا الزام
اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں سے نامناسب سلوک کا الزام

اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملک کی داخلی سکیورٹی فورسز پرفلسطینی قیدیوں کے ساتھ نامناسب سلوک روا رکھنے کا الزام لگایا ہے۔

منگل کو B'Tselem اور Hamoked کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی Shin Bet نے ملکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدیوں کو بغیر کھڑکیوں کے تنگ کھوٹٹریوں میں رکھا گیا اور اُن کی نیند میں بھی خلل ڈالا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ قیدیوں کو طویل دورانیئے کے لیے کرسیوں پر باندھ کر رکھا جاتاتھااور کپڑے تبدیل کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی تھی جب کہ اُن کی تضحیک کی جاتی اور اُنھیں تشدد کی دھمکیاں بھی دی جاتیں۔

رپورٹ 2009 ء میں Petah Tikvah جیل میں بند121 فلسطینی قیدیوں سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

اسرائیل کی وزرات انصاف نے رپورٹ میں عائد کردہ الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قیدیوں سے تفتیش ملک کے قانون کے مطابق اوراس مقصد کے تحت کی گئی ہیں کہ اسرائیل پر حملوں کو روکا جاسکتاہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے کہ فلسطینیوں نے2001ء سے اسرائیل کی داخلی سکیورٹی فورسز کے خلاف 645 شکایات درج کرائی ہیں لیکن اُن میں سے کسی کے بارے میں بھی تحقیقات نہیں کی گئی۔

پیر کے روز اسرائیلی فوجی عدالت نے ایک فوجی کو پانچ مہینے کی قید سنائی ہے ، یہ سزا اُس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد دی گئی جس میں فوجی کو ایک فلسطینی قیدی جس کی آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ بندھے ہوئے تھے پر بندوق تانے دکھایا گیا تھا۔

اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے بڑے پیمانے پر اس مذمت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG