رسائی کے لنکس

اسرائیلی وزیر اعظم امریکہ کے دورے پر


اسرائیلی وزیر اعظم امریکہ کے دورے پر
اسرائیلی وزیر اعظم امریکہ کے دورے پر

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمین نتنیاہوامریکہ کے پانچ روزہ دورے کے آغاز پر امریکی نائب صدر جو بائڈن سے نیو اورلینز میں ملاقات کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنما مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے مذاکرات کےعمل کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ستمبر کےآغاز میں شروع ہونے والے مذاکرات مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو نہ روکنے کے معاملے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمین نتنیاہوامریکہ کے پانچ روزہ دورے کے آغاز پر امریکی نائب صدر جو بائڈن سے نیو اورلینز میں ملاقات کر رہے ہیں۔

توقع ہے کہ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنما مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے مذاکرات کےعمل کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ستمبر کےآغاز میں شروع ہونے والے مذاکرات مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو نہ روکنے کے معاملے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔

بینجمین نتنیاہوپیر کو یہودیوں کی ایک تنظیم جوئش فیڈریشنز آف نارتھ امریکہ کی سالانہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وہ بعد میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم شمالی علاقے میں ایک متنازعے گاؤں سے انخلا کا منصوبہ پیش کریں گے ۔گجرنامی اس گاؤں میں اسرائیل ، لبنان اور شام کی سرحدیں ملتی ہیں۔

اسرائیل نے اس گاؤں پر 1967کی جنگ میں قبضہ کیا تھا جو اس وقت شام کی ملکیت تھا۔سن 2000میں اسرائیل کے انخلا کے بعد اقوام متحدہ نے اس کا شمالی حصہ لبنان کے کنٹرول میں دے دیا جبکہ جنوبی حصہ اسرائیل کے قبضے میں رہا۔ مگر سن2006میں اسرائیل نے لبنان کے حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جنگ میں گجر کے شمالی علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔ جنگ کے خاتمے پر اسرائیل نے شمالی علاقے سے فوجیں نکالنے کا وعدہ کیا مگر اس کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمین نتنیاہو اپنے دورے کے اختتام سے قبل جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ملاقات کریں گے۔ ہیلری کلنٹن اخباری نمائیندوں کو بتا چکی ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے عمل کو دوبارہ شروع کرانے کے لئے بھر پور کوشش کر رہی ہیں۔

بینجمین نتنیاہو اس مرتبہ امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات نہیں کریں گے جو ان دنوں ایشیا کے دورے پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG