رسائی کے لنکس

اسرائیلی انتہاپسندوں کا عرب قصبے میں احتجاج


اسرائیلی انتہاپسندوں کا عرب قصبے میں احتجاج
اسرائیلی انتہاپسندوں کا عرب قصبے میں احتجاج

اسرائیل میں عرب اکثریت رکھنے والے شمالی قصبے ام الفہم (Umm al-Fahm) میں قوم پرست انتہاپسندوں اسرائیلوں کے احتجاج کے بعد مقامی افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

بدھ کو بائیں بازو کے لگ بھگ 20 اسرائیلی کارکنوں کے مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر عرب رہائشیوں نے فلسطین کے پرچم لہرائے اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس نے عرب شہریوں پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیا۔ مقامی حکام نے اسرائیلی انتہاپسندوں کے احتجاج کو ایک اشتعال انگیز عمل قرار دیا ہے۔ ام الفہم حماس کی حامی اسلامی تحریک کی شمالی شاخ کا مرکز ہے۔

اسرائیلی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسلامی تحریک پر پابندی عائد کی جائے۔ مظاہرے میں شامل افراد Meir Kahane کے حامی تھے، جو عرب شہریوں کے اسرائیل اور مغربی کنارے سے انخلا کی ترغیب دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG