رسائی کے لنکس

اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر حملہ، دو افراد ہلاک


اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر حملہ، دو افراد ہلاک
اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر حملہ، دو افراد ہلاک

اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے زیر قبضہ غزہ کی پٹی میں ایک سیکیورٹی احاطے پر حملہ کیا جس میں عسکریت پسند تنظیم کے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ انہوں نے بدھ کے روز غزہ سے جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملے کے جواب میں حماس کی ایک تنصیب پر ہوائی حملہ کیا۔ راکٹ حملے میں کسی اسرائیلی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

حماس نے کہاہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد القاسم بریگیڈ کے رکن تھے۔

ایک روز قبل اسرائیلی کمانڈوز نے بحرروم میں ایک مال برداری بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا جس کے بارے میں اسرائیل کا کہناہے کہ اس کے ذریعے بڑے پیمانے پر ایرانی ہتھیار بھیجے جارہے تھے، جن کی منزل غزہ کے فلسطینی عسکریت پسند تھے۔

اسرائیل ایک طویل عرصے سے ایران پر یہ الزام عائد کررہاہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ کرنے والی عسکریت پسند تنظیموں کو ہتھیار فراہم کررہاہے۔ ایران کا کہناہے کہ وہ اسرائیل کے مخالفین کی اخلاقی حمایت کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG