رسائی کے لنکس

فلسطینی صدر سے ہر پندرہ دن بعد ملنا چاہتا ہوں: اسرائیلی وزیراعظم


اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ہر پندرہ دن بعد ملاقات پر آمادہ ہیں ۔ اسرائیلی میڈیا کی خبروں کے مطابق نتن یاہو نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ وہ بذات خود اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان آئندہ ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات ہورہے ہیں ۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان سنہ 2008میں آخری مرتبہ مذاکرات ہوئے تھے ۔
دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کی سب سے بڑی وجہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے لئے ہونے والی سرگرمیاں ہیں۔صدر محمود عباس نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے بستیوں کی تعمیر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کی تاریخ آگے نہ بڑھائی تو مذاکرات محدود کردیئے جائیں گے۔ معاہدے کی مدت اگلے ماہ ختم ہورہی ہے۔
اسرائیلی وزیرِ خارجہ اوِگڈر لیبرمین کا کہنا ہے کہ بستیوں کی تعمیر نہ کرنے کے معاہدے میں توسیع سے اسرائیلی آبادکار برہم ہوجائیں گے۔ یہ آباد کار پہلے ہی اسرائیلی حکمراں اتحاد کی حمایت ختم کردینے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG