رسائی کے لنکس

حماس کے راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری


غزہ میں حماس کی ایک تنصیب اسرائیلی حملے میں تباہ
غزہ میں حماس کی ایک تنصیب اسرائیلی حملے میں تباہ

اسرائیلی عہدے داروں نے کہاہے کہ غزہ کے فلسطینی عسکریت پسندوں نے ہفتے کے روز جنوبی اسرائیل پر 50 سے زیادہ راکٹ فائر کیے، جو کئی مہینوں کے دوران کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ تھا۔

اسرائیل نے حماس پر راکٹ داغنے کا الزام لگایا اور اس کا جواب حماس کے زیر قبضہ غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کی شکل میں دیا۔ عسکریت پسند تنظیم نے کہاہے کہ وہ ان میں کچھ گولے پھینکنے کی ذمہ دار ہے۔

اسرائیلی اور فلسطینی عہدے داروں کا کہناہے کہ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ لائبرمین نے کہاہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ سے غزہ کی جانب سے حملوں کی شکایت کردی ہے۔

ہفتے کے واقعہ اسرائیل جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ میں واقع حماس کی ایک سیکیورٹی تنصیب پر بمباری کے تین روز بعد پیش آیا ہے۔ اسرائیلی حملے میں حماس کے دو ارکان ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیل کا کہناہے کہ اس نے اس سے قبل غزہ سے کی جانے والی گولا باری کے جواب میں بدھ کے روز فضائی حملہ کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG