رسائی کے لنکس

ریاست کا یک طرفہ اعلان نہ کیا جائے: فلسطینیوں کو اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا انتباہ


اسرائیلی وزیرِ خارجہ
اسرائیلی وزیرِ خارجہ

اسرائیلی وزیرِ خارجہ، اِوگڈور لِبرمین نےفلسطینی عہدےداروں کوخبردارکیا ہےکہ وہ یک طرفہ طورپرآزادی کااعلان نہ کریں۔

منگل کو ‘وائی نیٹ نیوز ویب’ نامی اسرائیلی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں لِبر مین نے کہا کہ فلسطینیوں کی طرف سے کسی قسم کے یک طرفہ فیصلے کی صورت میں، اسرائیل اپنے پچھلے عہد سے دست بردار ہو جائے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ ایسا کرنے پر اسرائیل کو اجازت ہوگی کہ وہ مغربی کنارے کے علاقے کے الحاق کا اعلان کردے اور معاہدوں کے اُس سلسلے کو ختم کردے جِس کے باعث پچھلے 16سالوں سے زائد عرصے کے دوران فلسطینیوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

امریکہ، اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن مذاکرات کو بحال کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ اعتماد سازی کے اقدام کے طور

پر ، حالیہ دِنوں میں، مشرقی یروشلم میں یہودی مکانات کی ساری کی ساری تعمیر کو ختم کرانے پر امریکہ اسرائیل پر دباؤ ڈالتا رہا ہے۔

اسرائیل نے 1967ء کی جنگ کے دوران مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا، اور اِسے اسرائیلی دارلحکومت کا حصہ تصور کرتا ہے۔ فلسطینیوں کا دعویٰ ہے کہ مشرقی یروشلم اُن کی مستقبل کی ریاست کا دارلحکومت ہوگا۔

XS
SM
MD
LG