رسائی کے لنکس

اسرائیل کچھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مند

Local resident Gennady Pred and his grandson Yevgeny sit in a tent after leaving their apartment and moving into a park in the city center because of the shelling in Donetsk, eastern Ukraine, Aug. 8, 2014.

ایک روز قبل امریکی وزیرخارجہ نے مذاکراتی عمل کی بحالی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے یہ بات رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد اردن کے شہر عمان میں کہی۔

فلسطین کے ساتھ دیرینہ اختلافات کے حل کے لیے بات چیت کے عمل کی طرف واپسی پر اتفاق کے بعد اسرائیل نے ’’محدود‘‘ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ یووال اسٹیئنیٹز نے ہفتہ کو اس رضامندی کا اعلان کیا لیکن انھوں نے قیدیوں کی تعداد اور ان کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ایک روز قبل امریکی وزیرخارجہ نے مذاکراتی عمل کی بحالی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے یہ بات رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد اردن کے شہر عمان میں کہی۔

مسٹر کیری کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ تفصیلات طے کرنا باقی ہیں اور اگر یہ سب طے ہو جاتا ہے تو فلسطینی اور اسرائیلی حکام آئندہ ایک دو ہفتوں میں ابتدائی بات چیت کے لیے واشنگٹن آئیں گے۔

وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد سے جان کیری چھ مرتبہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کر چکے ہیں۔ انھوں نے جمعہ کو امریکہ واپس جانا تھا لیکن مذاکراتی عمل کی بحالی میں پیش رفت کو محسوس کرتے ہوئے انھوں نےاپنے قیام کو تھوڑا بڑھا دیا۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان 2010ء سے امن بات چیت کا عمل معطل ہے۔

وائٹ ہاؤس میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو صدر براک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی جس میں انھیں وزیرخارجہ کیری کے ساتھ مل کر ’’فلسطین کے ساتھ مذاکرات کی جلد از جلد بحالی‘‘ کے لیے کام کرنے کا کہا تھا۔
XS
SM
MD
LG