رسائی کے لنکس

اسرائیل: یہودی کلینڈر کے مطابق یوم یروشلم کی تقریبات


بیت المقدس
بیت المقدس

اسرائیل یروشلم کے از سر نو اتحاد کی 43 ویں سالگرہ ایسے میں منا رہاہے ، جب شہر کی سرحدیں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بدستور کشیدگی کا سبب بنی ہوئی ہیں۔

اسرائیل نے 1967ءکی عرب اسرائیل جنگ کے دوران سات جون 1967ء کو مشرقی یروشلم کو اردن سے چھین لیا تھا۔بدھ کے روز کی یہ تقریبات یہودی کلینڈر کے مطابق منائی جارہی ہیں۔

مشرقی یروشلم کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کو بین الاقوامی طورپر تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور فلسطینی اسے مستقبل کی فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو نے یہودی باشندوں کے اس شہر کےساتھ بقول ان کے نہ ٹوٹنے والے بندھن کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مشرق میں بستیوں کی تعمیر کاکام جاری رہے گا۔

یروشلم کے میئر نیر برکات نے کہا کہ شہر کی سرحدوں پر کوئی گفت و شنید نہیں ہوسکتی۔

فلسطینی یہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ اسرائیل براہ راست امن مذاکرات کی ایک شرط کے طورپر مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں یہودی مکانوں کی تعمیر بند کرے۔

XS
SM
MD
LG