رسائی کے لنکس

غزہ: اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم میں ایک فلسطینی ہلاک


غزہ: اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم میں ایک فلسطینی ہلاک

غزہ: اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم میں ایک فلسطینی ہلاک

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجوں اور غزہ کے عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں کم ازکم ایک فلسطینی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہاہے کہ اس نے منگل کے روز سرحدی باڑھ کے قریب دھماکہ خیر مواد نصب کرنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا۔

فلسطینی عسکریت پسند گروپ اسلامی جہاد کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ٹینکوں نے پناہ گزینوں ان کے ایک کیمپ پر گولے برسائے اور ایک ہیلی کاپٹر سے میزائل داغے۔

اس ماہ کے شروع میں اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ اگر فلسطینیوں نے سرحد پار راکٹ داغنے بند نہ کیے تو وہ غزہ کے عسکریت پسندوں کے فوجی طاقت کے استعمال میں اضافہ کردے گا۔

دسمبر 2008ء میں حماس کے عسکریت پسندوں کے سرحد پار راکٹ داغنے کی کارروائیاں روکنے کے لیے غزہ پر ایک اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم ازکم 1300 فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے۔ اور اس کارروائی کے دوران 13 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG