رسائی کے لنکس

اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کی بحالی کی نئی امریکی کوشش


اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کی بحالی کی نئی امریکی کوشش
اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کی بحالی کی نئی امریکی کوشش

دوسینیئر امریکی سفارت کار اسرائیل اور فلسطینوں کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی کوشش کےسلسلے میں یروشلم کے دورے پر ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت پچھلے سال سے تعطل کاشکار چلی آرہی ہے۔

امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے بدھ کے روز ڈینس راس اور ڈیوڈ ہیلے کے دورے کی تصدیق کی۔ مشرق وسطی ٰکے لیے خصوصی امریکی سفارت کار جار ج مچل کےاستعفے کے بعد یہ خطے میں دو امریکی سفارت کاروں کا پہلا مشترکہ دورہ ہے۔

مچل دونوں فریقوں کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرانے میں ناکامی کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ دونوں سفارت کاروں نے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی امریکی کوششوں کے ایک حصے کے طورپر بدھ کے روز اسرائیلی عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں۔

ہیلے جمعرات کے روز رملہ میں فلسطینی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات گذشتہ سال ستمبر میں معطل ہوگئے تھے جس کی ایک وجہ اس زمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر پر فلسطینیوں کا اعتراض تھا جسے وہ اپنی مستقبل کی ریاست کے ایک حصہ سمجھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG