رسائی کے لنکس

اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی عسکریت پسند ہلاک


اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی عسکریت پسند ہلاک

اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی عسکریت پسند ہلاک

فلسطینی طبی عہدے داروں نے کہاہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک مسلح فلسطینی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

فلسطینی عسکریت پسند تنظیم اسلامک جہاد نے بدھ کے روز کہا کہ حملے کا ہدف بننے والے دونوں افراد کاتعلق ان کی تنظیم سے تھا۔

اسلامک جہاد کا کہناہے کہ اس کے دو کارکنوں کو جب نشانہ بنایا گیا ، اس وقت وہ نماز پڑھنے کے لیے جارہے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے بدھ کے روز اس سرنگ پر بھی بم برسائے جسے مصر سے غزہ میں اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اسرائیل کا کہناہے کہ غزہ کے عسکریت پسندوں نے سرحد پار سے منگل کے روز اسرائیل پر راکٹ داغے تھے ، تاہم ان سے کسی کو گزند نہیں پہنچا۔

XS
SM
MD
LG