رسائی کے لنکس

مشرقی یروشلم میں پولیس اور فلسطینوں میں جھڑپیں


اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سلوان کے علاقے میں جھڑپیں شروع ہونے کی وجہ کیاتھی۔ تاہم علاقے میں اس کے بعد سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جب اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے ان گھروں کو مہندم کرنے کا اعلان کیاتھا۔

مشرقی یروشلم میں یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد فلسطینیوں نے مشتعل ہوکر کاروں کو آگ لگائی اور پویس پر پتھراؤ کیا۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سلوان کے علاقے میں جھڑپیں شروع ہونے کی وجہ کیاتھی۔ تاہم علاقے میں اس کے بعد سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جب اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے ان گھروں کو مہندم کرنے کا اعلان کیاتھا، جس کے بارے میں عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی طورپر تعمیر کیے گئے تھے۔

یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب فلسطینی اور اسرائیلی راہنما اگلے ہفتے واشنگٹن میں تعطل میں پڑے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

اسرائیل وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے جمعرات کے روز کہا کہ وزیر اعظم مذاکرات کاروں کی ایک ٹیم منتخب کرنے پر کام کررہے ہیں جو مذاکرات میں ان کی معاونت کرے گی۔

اسرائیل اور فلسطینوں دونوں کا کہنا ہے کہ یہ امکان بہت کم ہے کہ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے براہ راست مذاکرات سے مشرق وسطی کے کئی عشرے پرانے تنازع کا کوئی حل نکل سکے گا۔

XS
SM
MD
LG