رسائی کے لنکس

یروشلم: چاقو سے حملہ، تین پولیس والے زخمی


چاقو گھونپنے کا یہ واقع اُسی مقام کے قریب پیش آیا جہاں پچھلے ہفتے آج ہی کے روز ایک فلسطینی نوجوان نے دو اسرائیلیوں کو زخمی کردیا تھا، جس پر اُنھیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا

ایک فلسطینی حملہ آور نے ہفتے کے روز مشرقی یروشلم کے قدیم شہر سے باہر تین پولیس والوں پر چاقو سے وار کیا، جس کے بعد، پولیس ذرائع کے مطابق، پولیس نے اُنھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق، ایک پولیس اہل کار شدید زخمی ہوا جب کہ دیگر دو کو معمولی چوٹیں آئیں۔

چاقو گھونپنے کا یہ واقع اُسی مقام کے قریب پیش آیا، جہاں پچھلے ہفتے آج ہی کے دِن ایک فلسطینی نوجوان نے دو اسرائیلیوں کو زخمی کردیا تھا، جس پر اُنھیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

حالیہ دِنوں کے دوران، چاقو گھونپنے کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں، جن میں شہریوں اور پولیس اہل کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملے مشرقی یروشلم کے اُس مقدس مقام پر شروع ہوئے جسے مسلمان مسجد الاقصہ جب کہ یہودی ’ٹیمپل ماؤنٹ‘ کا نام دیتے ہیں۔

ایک ہفتے سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں جاری رہنے والا یہ تشدد جمعے کو غزا کی پٹی کی جانب پھیل گیا، جہاں کم از کم سات فلسطینی ہلاک، جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔


XS
SM
MD
LG