رسائی کے لنکس

فلسطینی لڑکا صحیح سلامت گھر پہنچ گیا


ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا زندہ سلامت گھر پہنچ گیا ہے جس کے بارے میں خدشہ تھا کہ وہ اس ہفتے کے شروع میں اسرائیل اور غزہ کی سرحدی علاقے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

غزہ کے طبی عہدے داروں نے منگل کے روز کہا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے محمد زین اسمٰعیل الفرماوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ وہ جنوبی قصبے رفاہ میں ایک جلوس کے دوران سیکیورٹی کی رکاوٹ کے بہت قریب چلا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اس وقت اس ہلاکت کی تردید کی تھی۔

اسرائیلی خبررساں ادارے مان نیوز نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ لڑکا کئی روز مصر کی تحویل میں وقت گزارنے کے بعد اب اپنے گھر واپس آ گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG