رسائی کے لنکس

فلسطینیوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی کامیابی کا امکان کم ہے: اسرائیلی وزیر خارجہ


اسرائیلی وزیر خارجہ لیبرمن
اسرائیلی وزیر خارجہ لیبرمن

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں عنقریب ہونے والے مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات کی کامیابی پر شکوک وشہبات ہیں۔

وزیر خارجہ لائبرمین نے بدھ کے روز کہا کہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر روکے رکھنے کا اب اسرائیل کے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔یہ وہ اہم مسئلہ ہے جو اگلے ہفتے واشنگٹن میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والے براہ راست مذاکرات کو متاثر کرسکتا ہے۔

فلسطینی صدر محمد عباس ، امریکی صدر براک اوباما کو یہ باور کراچکے ہیں کہ اگریہودی بستیوں کی تعمیر پر عائد 10 ماہ کی پابندی میں توسیع نہ کی گئی تو مذاکرات ختم ہوسکتے ہیں۔ یہ بستیاں ان علاقوں میں تعمیر ہورہی ہیں جہاں فلسطینی اپنے مستقبل کی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ تعمیرات پرپابندی جاری رکھنے کی صورت میں مظاہرے شروع ہوسکتے ہیں، جس سے اسرائیل کا حکمران اتحاد خطرے میں پڑسکتا ہے۔ وزیراعظم بن یامین نتن یاہو ایک ایسے حکمران اتحاد کی سربراہی کررہے ہیں جو زیادہ تر دائیں بازو کی ان جماعتوں پر مشتمل ہے جو آبادکاروں کی حامی ہیں۔

مغربی کنارے میں نئے یہودی مکانوں کی تعمیر پر عائد حالیہ پابندی 26 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔

XS
SM
MD
LG