رسائی کے لنکس

اسرائیل: پولیس کا فلسطینی مظاہرین پر دھاوا


اسرائیل: پولیس کا فلسطینی مظاہرین پر دھاوا
اسرائیل: پولیس کا فلسطینی مظاہرین پر دھاوا

اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نےاتوار کے روز یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے قریب پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں کو روکنےکے لیے ایک احاطے پر حملہ کیا ۔

مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اس مسجد کے اندر لگ بھگ 30 مظاہرین نے خود کو بند کر لیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی زخمی نہیں ہوا ہے اورایک گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔

گذشتہ ہفتے اسرائیل کے الخلیل اور بیت اللحم میں واقع اکابرین کے مقبروں کو اپنے تاریخی ورثے کی بحالی کے منصوبے میں شامل کرنے کے اعلان کے بعد فلسطینیوں نے پرتشدد مظاہرے کیے ہیں۔

مقدس مقامات کی تزئین و مرمت کے منصوبے نے فلسطینوں کو برہم کردیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ مغربی کنارہ ان کی مستقبل کی ریاست کا حصہ ہے اوروہ وہاں اسرائیل کی کسی طرح کی موجودگی کو مسترد کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG