رسائی کے لنکس

اسرائیل میں حکومت کے قیام کے لیے معاہدہ طے پا گیا

بنجمن نیتن یاہو
بنجمن نیتن یاہو

حکام کے مطابق نیتن یاہو کی لیکود پارٹی، سیکولر یش اتد (فیوچر پارٹی)، انتہائی دائیں بازو کی جیوش ہوم پارٹی اور سابق وزیر خارجہ تزیپی لیوونی کی جماعت سے اتحاد کرے گی۔

اسرائیل کی لیکود پارٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے ایک معاہدے تک پہنچ گئے ہیں۔

اس معاہدے پر دستخط اور اس کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق نیتن یاہو کی لیکود پارٹی، سیکولر یش اتد (فیوچر پارٹی)، انتہائی دائیں بازو کی جیوش ہوم پارٹی اور سابق وزیر خارجہ تزیپی لیوونی کی جماعت سے اتحاد کرے گی۔

یش اتد نے جنوری میں ہونے والے انتخابات میں حیران کن طور پر کامیابی حاصل کی اور دوسری اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی۔

حکومتی اتحاد میں شامل نہ ہونے والی لیبر پارٹی کے پاس 120 رکنی ایوان میں 15 نشستیں حاصل ہیں۔
XS
SM
MD
LG