رسائی کے لنکس

اسرائیل: مہنگائی کے خلاف چارلاکھ افراد کے مظاہرے


اسرائیل: مہنگائی کے خلاف چارلاکھ افراد کے مظاہرے
اسرائیل: مہنگائی کے خلاف چارلاکھ افراد کے مظاہرے

اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہفتے کی شام تقریباً چارلاکھ افراد مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوئے۔

دارالحکومت تل ابیب میں ایک بڑے ہجوم نے نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے سماجی انصاف اور معاشی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مظاہرہ کیا۔

سرگرم کارکنوں کا کہناہے کہ ہفتے کے روز ملک بھر میں ملین مارچ کے تحت ہونے والے مظاہروں کا مقصد حکومت کی توجہ معاشی مسائل کی جانب دلانا تھا جن میں گھروں کی قیمتوں اور تعلیمی اخراجات میں ا ضافہ بھی شامل ہے۔

اسرائیل میں مظاہروں کا سلسلہ جو لائی میں شروع ہوا تھا اور اس کی ابتدا پریشان حال اسرائیلی نوجوانوں نے تل ابیب میں احتجاجاً خیمے نصب کرکے کی تھی جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ وہ اب مناسب قیمت پر گھر حاصل کرنے کے قابل نہیں رہے۔

موسم گرما میں جاری رہنے والے ان طویل مظاہروں کے جواب میں وزیر اعظم نتن یاہو نے ایک کمشن قائم کیا ہے جس کے ذمے یہ کام لگایا گیا ہے کہ وہ معاشی اصلاحات کے لیے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرے۔لیکن اکثر مظاہرین نے کمشن کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ مظاہرے جاری رکھیں گے۔

حکومت نے اس سلسلے میں متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں ٹیکس کٹوتیاں بھی شامل ہیں۔ لیکن اکثر مظاہرین کا کہناہے کہ حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔

XS
SM
MD
LG