رسائی کے لنکس

اسرائیل پر راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک


اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں نے ایک راکٹ فائر کیا ہے جس سے جنوبی اسرائیل میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

جنوری 2009ء میں غزہ میں جنگ ختم ہونے کے بعد سے اس طرح کے حملے میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راکٹ جمعرات کے روز غزہ کی سرحد کے قریب ایک زرعی علاقے میں گرا جس سے کھیتوں میں کام کرنے والا ایک تھائی مزدور ہلاک ہو گیا۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب یورپی یونین کی خارجہ پالیس کی سربراہ کیتھرین ایشٹن امن کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے علاقائی دورے کے حصے کے طور پر غزہ کا مختصر دورہ کر رہی تھیں۔

انصار السنّہ نامی ایک غیر معروف عسکریت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

XS
SM
MD
LG