رسائی کے لنکس

اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والے چار فلسطینی ہلاک


ان چاروں فلسطینیوں کو مغربی کنارے میں دو مختلف واقعات میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر خنجر سے وار کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک کیا گیا۔

اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے چار فلسطینی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ان چاروں فلسطینوں کو مغربی کنارے میں دو مختلف واقعات میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر خنجر سے وار کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک کیا گیا۔

پہلا حملہ گوش عتصیون جنکشن کے علاقے میں کرنے کی کوشش کی گئی، اس علاقے میں اس سے قبل بھی ایسے حملے ہو چکے ہیں۔

تین فلسطینیوں نے فوجیوں کے ایک گروپ پر چاقوؤں سے حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم سرکاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اُسے ناکام بناتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد الخلیل یا حبرون کے علاقے میں ایک اسرائیلی چوکی کے قریب ایک فلسطینی نے فوجی اہلکار کو خنجر مارنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

ان حملوں میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

فلسطینیوں کی طرف سے خنجر سے وار کرنے، لوگوں پر گاڑیاں چڑھا دینے اور فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ اکتوبر سے اب تک 21 اسرائیلی اور ایک امریکی شہری ہلاک ہو چکا ہے۔

جب کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور مسلح شہریوں نے اس دوران کم از کم 137 فلسطینیوں کو ہلاک کیا جن میں سے حکام کے مطابق 87 حملہ آور تھے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے امریکہ کی حمایت سے 2014 میں شروع کیا گیا امن مذاکرات کا عمل ختم ہو چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG