رسائی کے لنکس

دو مشتبہ فلسطینی اغوا کاروں کے گھر مسمار


اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یہ گھر پیر کو مسمار کیے، جب کہ تیسرے مشتبہ فلسطینی شخص کے گھر کو سیل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے اُن دو فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیے جنہوں نے مبینہ طور پر تین اسرائیلیوں نوجوانوں کو اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا۔

جون میں اسرائیلی نوجوانوں کے قتل کے بعد شروع ہونی والی لڑائی میں اب تک 2000 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یہ گھر پیر کو مسمار کیے، جب کہ تیسرے مشتبہ فلسطینی شخص کے گھر کو سیل کر دیا ہے۔

ان مشتبہ افراد میں سے ایک کو جون میں حراست میں لے لیا گیا تھا جب کہ باقی دونوں ابھی تک مفرور ہیں۔

فلسطینوں کے گھروں کو اس وقت مسمار کیا گیا جب پانچ روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے قریب ہے اور دونوں فریقوں کے مذاکرات مستقبل جنگ بندی سے متعلق کسی معاہدے پر تاحال متفق نہیں ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں پانچ روزہ جنگ بندی پیر کو ختم ہو رہی ہے۔

اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس جنگجوؤں کو غیر مسلح کرنا چاہتا ہے جب کہ حماس اور فلسطینی چاہتے ہیں کہ اسرائیل غزہ کا آٹھ سالہ محاصرہ ختم کرے۔

XS
SM
MD
LG