رسائی کے لنکس

غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کی بمباری


فائل
فائل

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے فلسطینی شدت پسندوں کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس کے جواب میں فضائی کارروائی کی گئی۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطینی علاقے غزہ میں عسکریت پسند تنظیم 'حماس' کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے فلسطینی شدت پسندوں کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس کے جواب میں فضائی کارروائی کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو علی الصباح فائر کیا جانے والا راکٹ جنوبی شہر اشکیلون کے نزدیک ایک کھلے میدان میں گرا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر کی جانے والی اسرائیلی بمباری میں ایک راہ گیر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل پیٹر لرنر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر مسلسل راکٹ باری عام شہریوں کو ہدف بنانے کی دانستہ کوشش ہے اور کوئی بھی شخص اس طرح کی دہشت گردی کے مستقل خطرے تلے زندگی نہیں گزار سکتا۔

حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں تاہم غزہ میں سرگرم کوئی بھی مزاحمتی تنظیم ان کی ذمہ داری قبول نہیں کرتی ہے۔

اسرائیلی حکومت اور غزہ کی انتظامیہ حماس سے علیحدہ ہونے والے اور 'القاعدہ' کے حامی شدت پسندوں کے ایک گروہ کو حالیہ حملوں کا ذمہ دار قرار دیتی ہے جن سے اسرائیل میں تاحال کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG