رسائی کے لنکس

اسرائیلی ربی کا مبینہ فلسطینی قاتل مارا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 29 سالہ محمد جبران فقہی نامی شخص کے بارے میں پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ مغربی کنارے کے گاؤں سرف میں روپوش ہے۔

اسرائیلی فوج کے سپاہیوں نے رواں ماہ ایک اسرائیلی ربی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ایک فلسطینی شخص کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 29 سالہ محمد جبران فقہی نامی شخص کے بارے میں پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ مغربی کنارے کے گاؤں سرف میں روپوش ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ "منگل کی رات فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وہ دہشت گرد مارا گیا جو یکم جولائی کو ہونے والے اس حملے میں ملوث تھا جس میں ربی مائیکل مارک کو قتل کر دیا گیا تھا"۔

مسلح شخص نے مارک کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس سے ربی مارا گیا جب کہ اس کے خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔

گزشتہ سال ستمبر سے فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں رونما ہونے والے تشدد کے واقعات میں دو سو سے زائد فلسطینی اور 34 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG