رسائی کے لنکس

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرنے والے حماس کے عسکریت پسند گروپ کو یہاں سے راکٹ داغے جانے کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

اسرائیل کی فوج نے اپنی سرزمین پر راکٹ داغے جانے کے ردعمل میں غزہ کی پٹی میں حماس کی ایک تنصیب کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کو حماس کی ہتھیار بنانے والی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل داغےجانے والے راکٹ سے کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی فضائی کارروائی میں بھی کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرنے والے حماس کے عسکریت پسند گروپ کو یہاں سے راکٹ داغے جانے کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

گزشتہ سال اسرائیل اور حماس کے درمیان 50 روز تک شدید لڑائی جاری ہی۔ اس کے بعد سے راکٹ داغے جانے اور فضائی کارروائیوں میں عمومی طور پر کمی دیکھی گئی لیکن کبھی کبھار تشدد کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک غزہ کی پٹی سے آٹھ راکٹ داغے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG