رسائی کے لنکس

نئی مقبول اور دلچسپ فلم ۔۔۔ فٹ نوٹ


ان دنوں فٹ نوٹ نامی ایک فلم امریکی شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر جوزف سیڈر کی یہ فلم یہودیوں کی مذہبی کتاب تالمود کے بارے میں ہے۔ فلم کی کہانی ایسے دو افراد کے درمیان موجود کشمکش کے گرد گھومتی ہے جو اس مذہی کتاب پر تحقیق کررہے ہیں۔ فلم کا ایک اور دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ دونوں محقق باپ بیٹا ہیں۔

ڈائریکٹر جوزف سیڈر کی یہ فلم یوریل اور ایلیزز نامی دو سکالرز کے درمیان ایک مذہبی کتاب کے تناظر میں جاری کشمکش کی عکاسی کرتی ہے ، جس میں دو باپ بیٹے نظریے کی فرق کی بنا پر ایک دوسرے کے حریف بنے دکھائی دے رہے ہیں ۔ ۔کہانی کا اصل محور ایک فٹ نوٹ ہے جسے بیٹا، جس کا علم اپنے باپ کے مقابلے میں کم ہے، اپنی زندگی کا حاصل سمجھتا ہے۔

جوزف سیڈر نے فلم کے ذریعے غزہ کی پٹی کے اسرائیلی کنٹرول کے علاقوں کے حالات دکھانے کی کوشش کی ہے، جسے سدھارنے کے لئے سکالر باپ بیٹے کی رائے کے درمیان زبردست اختلاف ہے ۔

فلم کے دونوں مرکزی کردار ایک دوسرے سے مختلف اوقات میں مصالحت یا لڑائی چاہتے ہیں ۔ کبھی بیٹے کا کردار صلح نہیں، بلکہ سچ چاہتا ہے۔ اورکبھی باپ سچ کی خواہش کرتا ہے تو بیٹا امن اور مصالحت کی کوشش کرتا ہے۔

فٹ نوٹ بنیادی طور پر ایک باپ اور بیٹے کے درمیان رشتے کے تقاضوں پر مبنی ہے۔ یہ فلم پر مزاح انداز میں سکالرز کے درمیان چھڑنے والے تند و تیز بحث و مباحثے کو بھی بیان کرتی ہے ۔

فلم کے آخر میں بیٹا اپنے باپ کے لیے ایک اہم انعام سے دستبردار ہو جاتا ہے اور باپ ایلیزر انعام اور شہرت کے لیے سچ کو تبدیل کرنے پرآمادہ۔

یہ فلم حال ہی میں امریکی سینما گھروں میں پہنچی ہے ۔ اور اسے فارن فلمز کی کیٹگری میں آسکر کے لیے نامی نیشن بھی مل چکی ہے ۔

XS
SM
MD
LG