رسائی کے لنکس

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیر ہلاک


جمعے کے روز غزہ کی محصور پٹی میں اسرائیلی نیوی نے ایک فلسطینی ماہی گیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

فلسطینی طبی عہدے داروں نے کہاہے کہ ماہی گیر محمد باقر، غزہ کی پٹی کے شمالی سمندری علاقے میں اسرائیلی فوج کی ایک گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہری گیر ممنوعہ سمندری حدود میں تھا اور اسرائیل کی جانب بڑھ رہاتھا۔

غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کرنے والے اسرائیلی نیوی کے بحری جہاز فلسطینی ماہی گیروں کو ساحلی علاقے میں چند کلومیٹر تک محدود رکھنے کے لیے اکثر اوقات ان پر فائرنگ کرتے رہتے ہیں۔

جمعے ہی کے روز ، اسرائیل نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ جانے والے ایک بحری امدادی قافلے پر اس کے حملے پر بحث اس وقت تک ملتوی کردے جب تک کہ وہ اپنی تحقیقات مکمل نہیں کرلیتا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے بدھ کے روز ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہاگیاتھا کہ اسرائیلی فورسز نے مئی میں غزہ جانے والے امدادی قافلے کے خلاف کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ اسرائیلی حملے میں نو امدادی کارکن ہلاک ہوگئےتھے۔

XS
SM
MD
LG