رسائی کے لنکس

اسرائیل: جوہری راز افشا کرنے والے ٹیکنیشن کو دوبارہ جیل بھیج دیا گیا


مردخائی وانونو
مردخائی وانونو

اسرائیل کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات افشا کرنے کی بنا پر 18 سال جیل کاٹنے والے اسرائیلی کومشروط رہائی ینعئ پیرول کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مرتخائی نے عدالتی حکم کے تحت کمیونٹی سروس سے انکار پر ملنے والی اپنی تین ماہ کی سزا اتوار سے شروع کی۔

یروشلم کی عدالت سے باہر گفتگو کرتے ہوئے وانونو نے خود کو دوبارہ جیل بھیجے جانے پر اسرائیل حکام پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے عرب اور بین الاقوامی اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کا تحفظ کرنا چاہیے تھا۔

اسرائیل نے وانونو کو18 سال قید کاٹنے کے بعد 2004ء میں رہا کردیا تھا۔ انہیں 1986ء میں برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے ساتھ اسرائیل کی جوہری تنصیب دیمونہ کے بارے میں اپنے کام کی نوعیت پر بات چیت کرنے پر سزا دی گئی تھی جہاں وہ ٹیکنیشین کے طو ر پر ملازم تھا۔

ان پر غیر ملکی سفر کرنے اور غیر ملکیوں سے رابطہ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

وانونو کے انٹرویو پر کی بنیاد پر برطانوی اخبار نے یہ اندازہ قائم کیا تھا کہ اسرائیل کے پاس 200 جوہری بم موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG