رسائی کے لنکس

اسرائیل پولیس کی کارروائی میں ایک فلسطینی ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے لیے ہفتہ کو ایک کارروائی کے دوران پولیس افسر نے فلسطینی شخص پر گولی چلائی۔

اسرائیل کی پولیس نے کہا ہے کہ تل ابیب کے مضافات میں کارروائی کے دوران پولیس افسر کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے لیے ہفتہ کو ایک کارروائی کے دوران پولیس افسر نے فلسطینی شخص پر گولی چلائی۔

پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے کے محرکات فوری طور پر واضح نہیں ہیں۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے علاقے میں قریبی علاقوں سے داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ عموماً یہودی آبادی والے ان علاقوں میں روزگار کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے فلسطینی یہاں آتے ہیں۔

اسرائیل کی فورسز غیر قانونی طور پر اپنے علاقوں میں داخل ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہیں۔
XS
SM
MD
LG