رسائی کے لنکس

مغربی کنارے میں ہلاک ہونے والا اسرائیلی فوجی، امریکی شہری تھا


دو 14 سالہ نوجوانوں نے جمعرات کو مغربی کنارے میں ایک پرہجوم مارکیٹ میں چاقو سے وار کر کے وائسمین کو ہلاک جب کہ ایک دکاندار کو زخمی کر دیا تھا۔

دو فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے مغربی کنارے میں جمعرات کو چاقو کے وار کر کے جس اسرائیلی فوجی کو ہلاک کیا گیا تھا اُس کی شناخت توویا وائیسمین کے طور پر کی گئی، جو کہ ایک امریکی شہری ہیں۔

فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی شہریوں کے خلاف چاقو سے حملے کرنے کی لہر کے آغاز کے بعد گزشتہ چھ میں اس طرح کے واقعات میں ہلاک ہونے والا یہ دوسرا امریکی شہری تھا۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ واشنگٹن اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔

دو 14 سالہ نوجوانوں نے جمعرات کو مغربی کنارے میں ایک پرہجوم مارکیٹ میں چاقو سے وار کر کے وائسمین کو ہلاک جب کہ ایک دکاندار کو زخمی کر دیا تھا۔

گزشتہ چھ ماہ کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے ایسے حملوں میں اب تک 30 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اسرائیلی شہری، پولیس اور فوجی شامل ہیں، جب کہ امریکی اور ایریٹریا کا ایک، ایک شہری ایسے حملوں میں جان گنوا چکا ہے۔

اسرائیلی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی طرف سے کارروائیوں میں ایسے 160 فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا جو چاقوؤں کے وار کر کے یا گاڑیاں چڑھا کر اسرائیلوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

اسرائیل میں حکام کا الزام ہے کہ فلسطین کے قائدین اپنے نوجوانوں کو تشدد کے ایسے واقعات پر اکساتے ہیں لیکن فلسطینیوں کا ماننا ہے کہ بے روزگاری اور دیگر محرمیوں کے باعث نوجوان ایسے اقدامات کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG