رسائی کے لنکس

اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فوجی اہلکار پیر کو رملہ کے قریب قلندیا کیمپ میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ سینکڑوں فلسطینیوں نے اُن پر پتھروں اور آگ بھڑکانے والے بموں سے حملہ کر دیا۔

اسرائیل کے فوجیوں نے مغربی کنارے میں قائم پناہ گرینوں کے ایک کیمپ میں جھڑپوں کے دوران تین فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فوجی اہلکار پیر کو رملہ کے قریب قلندیا کیمپ میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ سینکڑوں فلسطینیوں نے اُن پر پتھروں اور آگ بھڑکانے والے بموں سے حملہ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق فوجیوں نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

رملہ میں حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کو گولیاں لگی تھیں۔

فلسطینی حکام نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں دوطرفہ مزاکرات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ اُنھوں نے مذاکراتی عمل کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے امریکہ کی مدد پر بھی زور دیا۔
XS
SM
MD
LG