رسائی کے لنکس

فوج کے مطابق مشتبہ جنگجو نے گھر سے باہر آنے سے انکار کر تے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، جس سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوجیوں کی ایک چھاپہ مار کارروائی میں چار فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ یہ کارروائی مغربی کنارے میں ہفتہ کی صبح ایک مکان پر کی گئی۔

اسرائیل نے کہا کہ اس کی فورسز نے جینن کے پناہ گزین کیمپ کے مکان میں موجود حماس کے ایک جنگجو کی حراست کے لیے چھاپا مارا، مبینہ جنگجو اسرائیل پر ماضی میں کیے گئے حملوں میں مطلوب تھا۔

عہدیداروں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے گھر کو گھیرے میں لے کر حمزہ ابو الہیجا کو باہر نکلنے کا حکم دیا۔

فوج کے مطابق مشتبہ جنگجو نے گھر سے باہر آنے سے انکار کر تے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، جس سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنگجو کو ہلاک کر دیا۔

اسرائیل کے مطابق بعض مظاہرے موقع پر پہنچے اور انھوں نے فوجیوں پر حملہ کر دیا تاہم اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے تین فلسطینی مارے گئے۔

مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کی جانب بہت کم پیش رفت کے باعث خطے میں حالیہ مہینوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امن مذاکرات کا آغاز تین سال کے وقفے کے بعد گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG