رسائی کے لنکس

فلسطینی کی ہلاکت پر اسرائیلی فوج کی معذرت


فلسطینی کی ہلاکت پر اسرائیلی فوج کی معذرت
فلسطینی کی ہلاکت پر اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیلی دفاعی عہدے داروں نے کہاہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کوصبح سویرے الخلیل میں ایک چھاپے کے دوران ایک شخص کو حادثاتی طورپر گولی مار کر ہلاک کردیا۔

فوج نے اس سلسلے میں جاری کیے جانے والے اپنے بیان میں معذرت کا اظہار کیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجی حماس عسکریت پسند گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کو تلاش کررہے تھے جو اسی عمارت میں ٹہرا ہوا تھا۔ وہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جمعرات کے روز جیل سے رہا کیے جانے والے حماس کے چھ جنگجوؤں میں شامل تھا ۔

حماس کے ترجمان سمیع ابوزہری نے اس واقعہ پر اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی ، دونوں کی مذمت کی ہے۔

ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ایئر فورس کا کہناہے کہ اس نے جمعرات کو رات گئے شمالی غزہ میں دہشت گردوں کے ایک مشکوک ٹھکانے اور جنوبی غزہ میں اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جانے والی سرنگ پر حملے کیے۔یہ حملے دن کے وقت غزہ سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2011ء کے پہلے ہفتے کے دوران حماس کنٹرول کے غزہ کے علاقے سے اسرائیل پر 10 راکٹ اور مارٹر گولے داغے گئے۔

XS
SM
MD
LG