رسائی کے لنکس

اسرائیلی فوج کا غزہ میں فضائی حملہ


اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس حملے میں راکٹ داغنے والے مقام اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے پیر کو غزہ کی پٹی میں اہداف کو نشانہ بنایا، فوج کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی سر زمین پر چار راکٹ داغنے کے واقعہ کے بعد کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس حملے میں راکٹ داغنے والے مقام اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع کے مطا بق اس فضائی حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

گزشتہ سال نومبر میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے بعد سے غزہ سے فائر کیے جانے والے راکٹ حملوں میں کمی آئی ہے۔ اس سے قبل جنگجو غزہ سے قریبی اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملے کرتے رہتے تھے۔
XS
SM
MD
LG