رسائی کے لنکس

اسرائیل: سابق وزیراعظم کو چھ سال قید کی سزا


ایہود اُولمرٹ عدالت میں پیشی کے آرہے ہیں
ایہود اُولمرٹ عدالت میں پیشی کے آرہے ہیں

اُولمرٹ منگل کو سزائے سنائے جانے کے موقع پر تل ابیب کی اس عدالت میں موجود تھے۔

اسرائیل کی ایک عدالت نے ملک کے سابق وزیراعظم ایہود اُولمرٹ کو بدعنوانی کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ایہود اُولمرٹ پر الزام تھا کہ وہ بحیثیت یروشیلم کے میئر کے بدعنوانی کے مرتکب ہوئے تھے۔

اُولمرٹ منگل کے روز تل ابیب کی عدالت میں موجود تھے جب ان کو سزا سنائی گئی۔ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

سابق وزیراعظم کے وکیل ایلى زوہر کا کہنا ہے کہ ان کے موکل بے گناہ ہیں۔"انہوں (اولمرٹ) نے کہا نہ تو وہ بد عنوانی کے مرتکب ہوئے اور نہ ہی انہوں نے کوئی رشوت وصول کی اور وہ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں اور ہم اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے"۔

عدالت نے 31 مارچ کو اپنے فیصلے میں اُولمرٹ کو یروشیلم میں 'مقدس سرزمین' پر تعمیرات میں مدد دینے کے لیے ایک لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کی رشوت لینے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

اُولمرٹ 2006 سے 2008 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے لیکن انہیں بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔
XS
SM
MD
LG