رسائی کے لنکس

اٹلی: انتخابات کے غیر واضح نتائج


ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹلی میں غیر فیصلہ کُن انتخابات آنے والے مہینوں میں ایک اور انتخاب کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں

اٹلی کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج میں کسی ایک بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ آئندہ چند دنوں میں اٹلی میں شاید مخلوط حکومت قائم کی جائے گی۔

پئیر لیگی برسانی کی جماعت نے ایوان ِ زیریں میں تقریباً 30 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

اُن کو حاصل ہونے والے ووٹوں کی شرح اِس سے تھوڑی ہی زیادہ تھی جو اٹلی کے سابق وزیر ِ اعظم سلویو برلنسکی کی جماعت کو ملے، یعنی 29.18 فیصد

ابھی تک ایوان ِ بالا یعنی سینیٹ کے نتائج واضح نہیں ہیں، گو کہ سلویو برلنسکی کی جماعت وہاں اکثریت میں دکھائی دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹلی میں غیرفیصلہ کن انتخابات آنے والے مہینوں میں ایک اور انتخاب کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG