رسائی کے لنکس

اٹلی: برف تلے دبے ہوٹل میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ


چھ دنوں سے جاری امدادی کارروائیوں میں اب تک 12 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جب کہ 17 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، دو افراد کو زندہ بھی نکالا گیا ہے۔

اٹلی کے ایک پہاڑی علاقے میں برف کے تودے تلے دبے ہوٹل کے مقام پر تلاش کا کام جاری ہے اور امدادی کارکنوں نے مزید پانچ لاشوں کو تلاش کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کو اٹلی کے پہاڑی علاقے ابرتزو میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ایک ’فور سٹار‘ ہوٹل برفبانی تودوں تلے دب گیا تھا۔

چھ دنوں سے جاری امدادی کارروائیوں میں اب تک 12 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جب کہ 17 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، دو افراد کو زندہ بھی نکالا گیا ہے۔

امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ جب تک تمام افراد کا پتہ نہیں چلا لیا جاتا، اُس وقت تک دن رات امدادی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی۔

پیر کو زندہ بچ جانے والوں سے متعلق اُس وقت اُمیدوں میں اضافہ ہوا، جب ہوٹل کے تین ’شیپ ڈاگ‘ کتے زندہ ملے۔

اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں کی طرف سے دیر سے پہنچنے کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ برفانی تودے گرنے کے 11 گھنٹوں بعد امدادی کارکن موقع پر پہنچے۔

XS
SM
MD
LG