رسائی کے لنکس

انارکی پسند روم میں سفارت خانوں کے دھماکوں کے ذمہ دار


روم میں چلی کی ایمبیسی کے باہر اطالوی پولیس افسران۔

روم میں چلی کی ایمبیسی کے باہر اطالوی پولیس افسران۔

ایک انارکی پسندوں کے گروپ نے روم میں سویڈن اور چلی کے سفارت خانوں میں جمعرات کو ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ان دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطالوی خبر رساں ادارے ANSA کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس دعوی سے متعلق ایک نوٹ دھماکوں کی جگہ سے دریافت کیا ہے۔

ایجنسی نے گروپ کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ اسکا نام انفارمل انارکک فیڈیریشن ہے۔ تاہم اطالوی حکام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اطالوی وزیر خارجہ رابرٹو مارونی نے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

جمعرات کو ہونے والے بم دھماکے پچھلے مہینے یونان میں ہونے والے دھماکوں سے ملتے جلتے ہیں جن میں مغربی ممالک کے سفارت خانوں کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG