رسائی کے لنکس

اٹلی میں پارلیمنٹ تحلیل، نئے انتخابات کی تیاری

اٹلی کے صدر گیورگیو نپولیتانو اسملی تحلیل کرنے سے قبل حکم نامہ دیکھ رہے ہیں۔ 22 دسمبر 2012
اٹلی کے صدر گیورگیو نپولیتانو اسملی تحلیل کرنے سے قبل حکم نامہ دیکھ رہے ہیں۔ 22 دسمبر 2012

وزیر اعظم ماریو مونٹی نے جمعے کے روز پارلیمنٹ سے اپنے متنازع بجٹ کی منظوری کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

اٹلی کے صدر نے ہفتے کے روز پارلیمنٹ تحلیل کردی جس سے ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

پارلیمانی انتخابات فروری میں متوقع ہیں۔

وزیر اعظم ماریو مونٹی نے جمعے کے روز پارلیمنٹ سے اپنے متنازع بجٹ کی منظوری کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

مسٹر مونٹی نئے انتخابات تک ایک عبوری حکومت کی قیادت کریں گے۔ اتوار کے روز حکومت سازی سے متعلق ان کی جانب سے بیان متوقع ہے۔

سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے بجٹ پر ووٹنگ سے قبل مسٹر مونٹی کے لیے اپنی حمایت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئے انتخابات میں وہ ایک امیدوار کے طور پر سامنے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

الیکشن کے لیے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن صدر نپولیتانو نے یہ اشارہ دیا ہے کہ انتخابات 24 فروری کو ہوسکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG